مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کا اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد کے بجائے بڑے شیطان امریکہ پر اعتماد بڑھ گیا ہے اور خلیجی ممالک کے عرب رہنماؤں نے کیمپ ڈیویڈ میں امریکہ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکہ اور خلیج فارس تعاون کونسل نے فوجی تعلقات مضبوط بنانے اور بیرونی خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کیمپ ڈیوڈ میں امریکہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے 6رکن ملکوں کا 2روزہ سربراہ اجلاس ہوا، جس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق سربراہ اجلاس میں سکیورٹی تعاون بالخصوص اسلحے کی تیز رفتاری سے فراہمی، انسداد دہشت گردی، میری ٹائم سکیورٹی، سائبر سکیورٹی اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امریکہ کسی بھی خلیجی ملک کی علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ اسلامی مبصرین کے مطابق کیمپ ڈیویڈ اجلاس سے ظاہر ہوگيا ہے کہ عرب رہنماؤں کو اللہ تعالی کی ذات پر چندان اعتماد نہیں ہے اگر انھیں اعتقاد ہے توصرف بڑے شیطان امریکہ پر اعتقاد ہے اور امریکہ عرب ممالک کے جاہل و نادان رہنماؤں کو ایران سے خوفزدہ کرکے اپنے ہتھیاروں کو بڑے پیمانے پر فروخت کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے اور پھر امریکہ ان جاہل و نادان عرب حکمرانوں سے فروخت کئے گئے امریکی ہتھیاروں کو کسی عرب ملک یا کسی مسلم ملک کے خلاف استعمال کرائے گا ۔
مہر نیوز/15 مئی / 2015 ء :خلیج فارس کے عرب ممالک کا اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد کے بجائے بڑے شیطان امریکہ پر اعتماد بڑھ گیا ہے اور خلیجی ممالک کے عرب رہنماؤں نے کیمپ ڈیویڈ میں امریکہ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
News ID 1855172
آپ کا تبصرہ